اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین ترقی کو ماحول دوست توانائی کے ذریعے مضبوط کرتا رہے گا،...

چین ترقی کو ماحول دوست توانائی کے ذریعے مضبوط کرتا رہے گا، وزارت خارجہ

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران "چین میں ماحول دوست توانائی کی جانب منتقلی” کے موضوع پر وائٹ پیپر جاری کیا جارہا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین دیگر فریقین کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا ، ماحول دوست توانائی کے ذریعے ترقی کو مضبوط کرتا رہے گا اور سمندری معیشت کے ذریعے تعاون کو فروغ دے گا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کے ترجمان گو جیاکن نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ ماحول دوست کم کاربن ترقی کے لئے چین کا عزم اعلیٰ معیار کی اقتصادی ترقی حاصل کرنے کے لئے ایک فطری ضرورت ہے جو عالمی موسمیاتی ردعمل اور پائیدار ترقی میں ایک محرک قوت کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔

گو نے کہا کہ چین میں 2024 میں ہر 10 کلو واٹ آور میں سے 4 کلو واٹ آوور بجلی ماحول دوست توانائی سے پیدا کی جارہی تھی۔ چین ماحول دوست ٹیکنالوجی کے سب سے بڑے برآمد کنندہ کی حیثیت سے عالمی قابل تجدید توانائی کی صنعت میں روزگار کے 46 فیصد مواقع پیدا کرتا ہے۔

انہوں نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ پائیدار ترقی کے لئے ہمسایہ ممالک کے ساتھ چین کے تعاون میں "ماحول دوست منتقلی ” اور "سمندری تعاون ” نمایاں ہیں۔

گو نے کہا کہ چین نے ویتنام، تھائی لینڈ اور دیگر ممالک کے ساتھ ماحول دوست توانائی پر تعاون کیا ہے۔ انڈونیشیا سمیت دیگر ممالک کے ساتھ سمندری معیشت پر تعاون کی دستاویزات پر دستخط کئے اور متعلقہ شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا ہے۔

گو نے کہا کہ ایک صاف ستھری اور خوبصورت دنیا کی تعمیر تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ کچھ ممالک اب بے بنیاد طور پر چین کے ماحول دوست شعبے کو پیچھے دھکیل رہے ہیں جس نے انہیں الگ تھلگ کردیا ہے اور اس سے بھی بدتر یہ ہے کہ عالمی برادری اور ترقی پذیر ممالک کو قابل تجدید توانائی تک رسائی حاصل کرنے اور عالمی ماحول دوست اور کم کاربن کی ترقی میں اس رکاوٹ کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

ترجمان نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ مشترکہ طور پر عالمی ماحول دوست تعاون کے لئے سازگار حالات پیدا کریں اور زیادہ سے زیادہ تعاون کریں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!