بیجنگ: چین کے وزیر دفاع ڈونگ جون نے کہا ہے کہ پیپلز لیبریشن آرمی(پی ایل اے)کسی بھی علیحدگی پسند سرگرمی کو ناکام بنانے اورملک کے قومی مفاد کے موثر تحفظ کیلئے تیار ہے۔
ڈونگ نے یہ بات یکم اگست کو پی ایل اے کے 97 ویں یوم تاسیس کے موقع پرعظیم عوامی ہال میں وزارت قومی دفاع کی جانب سے منعقدہ ایک عظیم الشان استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ڈونگ نے کہا کہ پی ایل اے فوج کو مضبوط بنانے کے سفرمیں ایک نئے تاریخی موڑ پر آگے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے تمام افسران اور جوان مکمل وفاداری کا عہد کرتے ہیں اورجنگی تیاریوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے 2027 میں پی ایل اے کے صد سالہ مقصد کو حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ایل اے اپنے غیر ملکی ہم منصبوں کے ساتھ عملی اور دوستانہ تعاون کرنے اور ایک ایسےمنصفانہ سکیورٹی ڈھانچہ تشکیل دینے کے لئے کام کرنے کو تیار ہے جس کی تعمیر اور اشتراک سب کرتے ہوئے پائیدار امن اور عالمگیر سلامتی کی راہ ہموار کرتے ہیں۔