اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینپی ایل اے کی مشقیں’’تائیوان کی آزادی‘‘ کی سوچ کیخلاف ہیں، ترجمان...

پی ایل اے کی مشقیں’’تائیوان کی آزادی‘‘ کی سوچ کیخلاف ہیں، ترجمان مین لینڈ

چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا بیجنگ میں معمول کی پریس بریفنگ دے رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی  پیپلز لبریشن آرمی(بی ایل اے) کی جانب سے جزیرہ تائیوان کے قریب ہونے والی مشقیں علیحدگی پسندوں کے’’تائیوان کی آزادی‘‘ کے منصوبوں اور غیر ملکی مداخلت کے لئے رکاوٹ ہیں۔

چینی سٹیٹ کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ ’’مشقیں قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے "ضروری اور منصفانہ اقدام” ہیں۔

چھن نے زور دیا کہ بیرونی قوتوں کے ساتھ مل کر آزادی حاصل کرنے اور تصادم بڑھانے کی کوشش کرنے والے ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام اور "تائیوان کی آزادی” کی قوتیں آبنائے تائیوان میں کشیدگی کی اصل وجہ ہیں۔

چھن نے مزید کہا کہ طاقت کے ذریعے "تائیوان کی آزادی” حاصل کرنے یا آزادی کے ایجنڈے کے لئے بیرونی حمایت حاصل کرنے کی کوئی بھی کوشش ناکام ہوگی۔

ترجمان نے کہا کہ ہمارے پاس ’’تائیوان کی آزادی‘‘ کی علیحدگی پسندی پر مبنی اقدامات کو ناکام بنانے کے لئے مضبوط عزم، مکمل اعتماد اور کافی صلاحیت ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!