اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینامریکہ بد نیتی پر مبنی سائبر سرگرمیوں کے لئے عالمی سپلائی چین...

امریکہ بد نیتی پر مبنی سائبر سرگرمیوں کے لئے عالمی سپلائی چین کا استعمال ترک کرے، چین

چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر سائبر حملے بند کرے اور تجارتی و تخلیقی حقوق کی چوری روکے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ بدنیتی پر مبنی سائبر سرگرمیاں خاص طور پر  عالمی سپلائی چین کے ذریعے کی جانےوالی بدنیتی پر مبنی سائبر سرگرمیاں فوری طور پر بند کرے ۔

چینی وزارت خارجہ  کےترجمان گو جیاؤکن نے یہ بات یومیہ پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہی۔

ان سے "امریکی خفیہ اداروں کے موبائل سائبر حملے” کے عنوان سے اس رپورٹ سے متعلق پوچھا گیا تھا جو چائنہ سائبر سکیورٹی انڈسٹری الائنس نے جاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ نے عالمی موبائل اسمارٹ ٹرمینلز، سپلائی چین اور آپریٹرز کے خلاف بدنیتی پر مبنی سائبر حملے اور جاسوس  سرگرمیاں کی ہیں۔

گو نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے ٹیلی مواصلات  ٹیکنالوجی میں اپنی اجارہ داری اور صنعتی و سپلائی چین کی اپ اسٹریم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑے پیمانے پر اور طویل مدتی بدنیتی پر مبنی سائبر سرگرمیاں کی ہیں جو  عالمی سطح پر موبائل فونز اور پوری موبائل صنعت  کے ماحولیاتی نظام کو ہدف  بنارہی ہیں۔

گو نے کہا کہ رپورٹ یہ ظاہر کرتی ہے امریکہ وہ بڑا ملک ہے جو سپلائی چین اور موبائل آپریٹرز کے ذریعے سائبر حملے کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا  کہ برسوں سے امریکہ نے سپلائی چین کی سکیورٹی کے حوالے سے دوسروں پر الزام لگایا، دوہرا  معیار اپنایا  اور  5 جی سپلائی چین میں نام نہاد سکیورٹی مسائل کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کے لئے  ہر ممکن طریقہ اختیار کیا۔ اسی وقت امریکہ کی بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں یا سازوسامان فراہم کرنے والوں کے تعاون سے، اس نے دنیا بھر میں ٹیلی کمیونیکیشن کے سازوسامان اور مصنوعات میں بیک ڈورز نصب کیے ہیں تاکہ اپنے سائبر حملوں کی حمایت کر سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!