پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین ترقی اورتخلیقی جدت کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے،سی ای او...

چین ترقی اورتخلیقی جدت کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے،سی ای او جرمن ہیلا گروپ

چین کے شمالی صوبے ہوبے کے شہر لوان ژو میں ایک کسان ڈریگن فروٹ اگانے کے مرکز میں پھولوں سے پولن حاصل کرنے کا عمل انجام دے رہا ہے۔(شِنہوا)

جنان(شِنہوا)جرمن مصالحوں اور غذائی اجزا کی کمپنی ہیلا گروپ سیب چکن ساسیج اور ڈریگن فروٹ پنیرسے بھرپور ساسیج جیسی پیشکشوں کے ذریعے صحت مند اور منفرد کھانے کے انتخاب کے لئے چین کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے کی غرض سے ذائقے اور اختراع کو نئے سرے سے متعارف کرا رہا ہے۔

ہیلا گروپ کے سی ای او مائیکل ووئیگٹ نے شِنہوا کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چین کی وسیع صارف منڈی اور اعلیٰ معیار کے کھانے کی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب نے ہیلا کو اختراع اور پائیدار ترقی کا شاندار موقع فراہم کیا ہے۔

ووئیگٹ نے کہا کہ ہم نے جرمن مہارت کو مقامی اجزا کے ساتھ ملا کر خاص طور پر چینی صارفین کے لئے کئی قسم کی مصنوعات تیار کی ہیں۔

ووئیگٹ نے کہا کہ جرمن کمپنی چین کو اپنی عالمی حکمت عملی کا اہم حصہ، اختراع اور مقامی ترقی کا بڑا مرکز سمجھتی ہے۔ کمپنی نے چین میں سرمایہ کاری بڑھانے کے منصوبے تیار کئے ہیں۔

ہیلا عالمی منڈی میں مزید چینی ذائقے متعارف کرانے کے مقصد کے تحت چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے دارالحکومت جنان میں اپنی پروڈکشن لائن بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ووئیگٹ نے کہا کہ چین نہ صرف ترقی کے شاندار مواقع فراہم کرتا ہے بلکہ خوراک کی صنعت میں مستقبل کی اختراع کے لئے راہ ہموار کرتا ہے۔ ہم چین میں اپنی موجودگی کو مستحکم کرنے اور مشترکہ ترقی کے مواقع پیدا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

ایک صدی سے زیادہ تاریخ رکھنے والا خاندانی ملکیتی ہیلا گروپ مصالحوں، ذائقوں اور غذائی اجزا کی تحقیق، ترقی، پیداوار اور فروخت میں مہارت رکھتا ہے۔ یہ 70 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں کام کر رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!