اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اے ڈی بی کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کو فروغ...

چین اے ڈی بی کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے،چینی وزیراعظم

چینی وزیر اعظم لی چھیانگ ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) کے صدر ماساتو کانڈا سے  بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) کے صدر ماساتو کانڈا سے ملاقات کرتے ہوئے چین اور اے ڈی بی کے درمیان ہر سطح پر تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

لی چھیانگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں جغرافیائی سیاسی ہنگامہ آرائی اور بڑھتی ہوئی تحفظ پسندی کے اثرات کی وجہ سے عالمی معیشت بڑھتے ہوئے عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال میں آہستہ آہستہ بحال ہوئی ہے۔

لی چھیانگ نے ایشیائی ممالک پر زور دیا کہ وہ یکجہتی اور ہم آہنگی کو مستحکم کریں، کثیرجہتی تعاون کی پاسداری کریں اور علاقائی اقتصادی انضمام کو فروغ دیں۔ ایشیائی ممالک تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں رکاوٹوں کو ختم کریں اور صنعتی اور ترسیلی ذرائع کے استحکام اور روانی کو برقرار رکھیں۔

چینی وزیراعظم نے حوالہ دیا کہ اے ڈی بی ایشیا۔بحرالکاہل خطے میں کثیر جہتی ترقی کا اہم ادارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اے ڈی بی کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کو مزید بڑھانے، شراکت داری کو نئی سطح پر لے جانے، باہمی فائدے اور باہمی مفید نتائج کو بہتر طور پر حاصل کرنے اور خطے کو مزید عوامی سامان فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

کانڈا نے کہا کہ ایسے وقت میں جب بین الاقوامی تجارت میں تقسیم بڑھ رہی ہے، چین اپنی اصلاحات اور اعلیٰ سطح کی وسعت کو مزید گہرا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ یہ نہ صرف اپنی معیشت کی مستحکم ترقی حاصل کرتا ہے بلکہ ایشیا اور دنیا کی معیشت کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!