ہفتہ, جنوری 25, 2025
تازہ تریناسلام آباد ہائیکورٹ، پی ٹی آئی جلسہ منسوخی کیخلاف توہین عدالت درخواست...

اسلام آباد ہائیکورٹ، پی ٹی آئی جلسہ منسوخی کیخلاف توہین عدالت درخواست خارج

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی جلسے کی منسوخی کیخلاف توہین عدالت درخواست خارج کردی جبکہ جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اگر کمشنر اسلام آباد نے آرڈر معطل کیا ہے تو اسے چیلنج کریں، کس آرڈر پر توہین عدالت کارروائی کروں،آپ روزانہ یہی کرتے ہیں، سیاسی معاملہ طریقہ کار کو تبدیل تو نہیں کر دے گا؟۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس بابر ستار نے پی ٹی آئی کی اسلام آباد جلسہ منسوخ کرنے پرڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیخلاف توہین عدالت درخواست پر سماعت کی۔

پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ پولیس نے ڈپٹی کمشنر دفتر سے عامر مغل کو گرفتار کیا انہیں اٹھانے کے پورے ایک دن تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا جس پر جسٹس بابر ستار نے کہا کہ مقدمہ ہے تو متعلقہ فورم پر جائیں، یہ توہین عدالت تو نہیں بنتی، شعیب شاہین نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری آرڈر پڑھتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے 4جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں نوٹیفکیشن پیش کیا، ڈپٹی کمشنر نے جلسے کی پچھلی رات ڈیڑھ بجے مجھے جلسہ معطلی کا نوٹیفکیشن بھیجا، آج محرم کی یکم ہے ،ہمارا جلسہ دو دن قبل تھا، چیف کمشنر کے نوٹیفیکیشن میں لکھا گیا کہ انہوں نے ہمیں بھی بلایا تاہم ضلعی انتظامیہ نے ہمیں بالکل بھی اجلاس میں شرکت کیلئے نہیں بلایا۔

جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیئے کہ اگر کمشنراسلام آباد نے آرڈر معطل کر دیا ہے، تو آپ کو اس آرڈر کو چیلنج کرنا ہو گاجو آپ نے نہیں کیا، شعیب شاہین نے کہا کہ ہم پھر آج ہی رٹ پٹیشن دائر کریں گے ، یہ لوگ بدنیتی کرہے ہیں، ہمیں کچھ بھی نہیں کرنے دے رہے، ان کو سزا تو دیں ان کی ملی بھگت سامنے آئے۔جسٹس بابر ستار نے کہا دلوں کے حال تو اللہ جانتا ہے ہم نے تو قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہیں، ڈپٹی کمشنر نے ایک آرڈر کیا چیف کمشنر نے اسے ختم کر دیا، اب آپ چیف کمشنر کے آرڈر کے خلاف درخواست دائر کریںگے تو آرڈر کی لیگیلیٹی کا تعین ہوگا، میں اس درخواست پر توہین عدالت کی کارروائی نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا آپ مجھے بتائیں کس آرڈر پر توہین عدالت کی کارروائی کروں، آپ وکیل کی حیثیت سے جو کر سکتے ہیں وہ کریں، پچھلی سماعت میں ڈی سی اسلام آباد نے جلسے کی اجازت دی چیف کمشنر نے اس آرڈر کو معطل کر دیا۔جسٹس بابر ستار نے کہا آپ روزانہ یہی کرتے ہیں، سیاسی معاملہ طریقہ کار کو تبدیل تو نہیں کر دے گا؟۔بعد ازاں عدالت نے درخواست خارج کر دی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!