اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین سے متعلق آگاہی کے فروغ میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کا کرادرنمایاں...

چین سے متعلق آگاہی کے فروغ میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کا کرادرنمایاں ہے، ڈائریکٹر روسی انسٹی ٹیوٹ

روس، بلاگوویشی نسک میں بلاگوویشی نسک اسٹیٹ پیڈا گوجک یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے طلباء کا کام دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

بلاگوویشی نسک/ حئی حہ(شِنہوا) روس میں بلاگوویشی نسک میں بلاگوویشی نسک اسٹیٹ پیڈا گوجک یونیورسٹی (بی ایس پی یو) میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر نکولے کوخارینکو کا کہنا ہے کہ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ اقوام کے درمیان   ثقافتی پل کا کام کررہا ہے اور چین سے متعلق آگاہی کے فروغ میں اس کا نمایاں کردار ہے۔

18 برس سے انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ کوخارینکو نے چینی زبان اور ثقافت میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کا تذکرہ کیا کہ  2007 میں طلباء کا اندراج 70 تھا جو آج بڑھ کر 450 ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلباء میں اسکول کے بچے، یونیورسٹی طلباء اور کاروباری افراد شامل ہیں جو اپنی مستقبل کی کامیابی کے لئے چینی زبان اور ثقافت کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔

کوخارینکو نے اس بڑھتی ہوئی مقبولیت کا سہرا اہم اور خاص طور پر 2022 میں اموراوبلاست کے گورنر واسیلی اورلوف کے اقدامات کو قرار دیا جس میں بلاگوویشی نسک شہر کے تمام اسکولوں میں چینی زبان کے کورسز متعارف کروانے کا کہا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ سلسلہ اموراوبلاست کے دیگر شہروں تک پھیل جائے گا۔

بی ایس پی یو کے چینی جامعات کے ساتھ تعاون پربات چیت کرتے ہوئے کوخارینکو نے چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کی حئی حہ یونیورسٹی کے ساتھ اپنی شراکت داری کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری شراکت داری کا آغاز 1989 میں ہوا تھا جس نے کھیلوں، سائنس اور ثقافت میں کئی مشترکہ سرگرمیوں کو فروغ دیا ہے۔ یہ روس اور چین کے دیگر تعلیمی تعاون میں ایک مثال کی حیثیت رکھتا ہے۔

کوخارینکو کا کہنا تھا کہ بی ایس پی یو میں اس وقت 724 چینی طلباء مختلف پروگراموں میں زیرتعلیم ہیں ۔ انہوں نے یونیورسٹی کی بھرپور تعلیم اور چین کے نزدیک ہونے کے کو چینی طلبا کو راغب کرنے والے اہم عوامل قرار دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!