جمعرات, جنوری 16, 2025
تازہ ترینچین میں مصنوعی ذہانت خدمات کے 190 ماڈلز زیراستعمال

چین میں مصنوعی ذہانت خدمات کے 190 ماڈلز زیراستعمال

بیجنگ: چین میں اب تک 190 سے زیادہ جنریٹو مصنوعی ذہانت  سروس ماڈلز کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے جو عام استعمال کے لئے دستیاب ہیں۔

شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں چائنا سائبراسپیس انتظامیہ کے سربراہ ژوآنگ رونگ وین نے متعلقہ ٹیکنالوجیز اور ایپلی کیشنز کی سازگار اور منظم ترقی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان ماڈلز کے رجسٹرڈ صارفین کی تعداد 60 کروڑ سے زائد ہوچکی ہے۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ حکومت صنعتی و ٹیکنالوجی ترقی سمیت اس اہم شعبے میں سیکیورٹی کنٹرول کے فروغ میں فعال کردار ادا کرے گی جبکہ اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی کو ہم آہنگ بنانے کو ترجیح دی جائےگی۔

چین نے جولائی 2023 میں جنریٹو مصنوعی ذہانت خدمات کے لئے عارضی انتظامی ضابطے جاری کئے تھے جو عالمی سطح پر اپنی نوعیت کے پہلے ضابطے تھے۔

جولائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس میں منظور کردہ ایک اہم اصلاحاتی قرارداد میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ملک جنریٹیو مصنوعی ذہانت کی ترقی اور انتظام کا میکانزم بہتر بنائے گا۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں