اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی تجارتی اتحاد کا مزدوروں میں ثقافتی اور سیاحتی کھپت کو فروغ...

چینی تجارتی اتحاد کا مزدوروں میں ثقافتی اور سیاحتی کھپت کو فروغ دینے کا منصوبہ

چین کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ کے ضلع تھونگ نان کے چھونگ کان تفریحی مقام پر خواتین سیاحوں کا تصویر کے لئے انداز۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) آل چائنہ فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز (اے سی ایف ٹی یو) نے معاشی اور سماجی ترقی کو مزید تقویت دینے کے لئے کارکنوں میں ثقافتی اور سیاحتی کھپت کے فروغ سے متعلق 10 اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

اے سی ایف ٹی یو کے مطابق اہم اقدامات میں تجارتی اتحاد کھپت پرچی تقسیم کرنا، ضرورت مند افراد کی مدد کے معیار بڑھانا اور کھپت میں مدد سے کے لئے معاونت میں اضافہ کرنا شامل ہے۔

ان اقدامات سے کارکنوں کی ثقافتی، کھیلوں اور سیاحتی خدمات تک رسائی بڑھے گی اور فلاحی تحفظ بہتر ہوگا۔

نچلی سطح کی یونینز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ وہ روزمرہ کی اشیاء اور ثقافتی و سیاحتی مصنوعات کے لئے سالانہ کھپت کوپن جاری کریں۔

چین کی ریاستی کونسل نے جنوری میں ثقافتی و سیاحتی کھپت کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے متعدد اقدامات کا اعلان کیا تھا، اس میں صارفین کے لئے زیادہ کوپن ، رعایت کی پیشکش اور سرکاری اداروں میں زیادہ ثقافتی، فنون لطیفہ سے متعلق اور دیگر متعلقہ خدمات پیش کرنا شامل تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!