ہفتہ, جنوری 25, 2025
پاکستانلاہور،گلاب دیوی ہسپتال میں لڑکی سے زیادتی ،ملزم گرفتار

لاہور،گلاب دیوی ہسپتال میں لڑکی سے زیادتی ،ملزم گرفتار

لاہور: پولیس نے گلاب دیوی ہسپتال میں لڑکی سے زیادتی کرنیوالے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گلاب دیوی ہسپتال میں داخل 18 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم لیبارٹری ٹیکنیشن کا سٹوڈنٹ ہے، 13 جولائی کو ملزم نے لڑکی کومبینہ طورپرواش روم میں زیادتی کا نشانہ بنایاتھا ۔گرفتار ملزم نے ساتھی کے ہمراہ جرم کا ارتکاب کرلیا ہے، جلد دوسرے ملزم کو بھی گرفتارکرلیا جائے گا۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!