چین کے شمالی صوبے ہیبےکی کاونٹی این پھنگ کے ایک کنڈرگارٹن میں استانی بچوں کے سونے کا انداز درست کررہی ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی ماہرین نے موبائل فون کے زیادہ استعمال کے نیند کے معیار پر اثر انداز ہونے کا انتباہ کیا ہے کیونکہ یہ برقی آلہ جدید زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے، اس کے ساتھ نیند کے مسائل بھی بڑھ رہے ہیں۔
چینی افراد کی نیند سے متعلق ایک حالیہ سروے کے مطابق 48.5 فیصد چینی بالغ افراد کو نیند کے مسائل کا سامنا ہے اور یہ تکلیف عمر کے ساتھ بڑھتی جائے گی۔
جمعہ کو عالمی یوم نیند کےموقع پر ماہرین نے لوگوں کو سونے سے پہلے برقی آلات کا استعمال کم کرنے خاص طور پر سوشل میڈیا اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارمز میں مشغول ہونے سے گریز کرنے کی تاکید کی۔
چائنیز سیلپ ریسرچ سوسائٹی اور امراض کی روک تھام و تدارک کے چینی مرکز کے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ یومیہ سوشل میڈیا پر3 گھنٹے سے زائد وقت گزارتے ہیں وہ نیند کی خرابی کا 2.3 گنا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔
بیجنگ کے ذہنی امراض کے ایک سرکردہ ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر منگ فان چھیانگ نے کہا کہ ہر گھنٹہ الیکٹرانک سکرینز کے سامنے گزارنے سے 10 سے 20 منٹ کی گہری نیند کم ہو جاتی ہے۔
ماہرین نے یہ بھی خبردار کیا کہ بہت سے نوجوان نیندمیں کمی کا شکار ہیں کیونکہ وہ سونے سے قبل موبائل فون کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔
