بدھ, فروری 19, 2025
تازہ ترینچین کا 2025 کے دوران کھپت اور درآمدات کو بڑھانے کا فیصلہ

چین کا 2025 کے دوران کھپت اور درآمدات کو بڑھانے کا فیصلہ

چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے شی شوانگ بان نا دائی خودمختارپریفیکچر کے شہر جنگ ہونگ میں سیاح سٹارلائٹ نائٹ مارکیٹ کا دورہ کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین رواں سال کھپت کو فروغ دینے، درآمدات کو فعال طریقے سے بڑھانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے خصوصی مہم چلائے گا۔

بیجنگ میں ہفتہ سے اتوار تک منعقدہ قومی تجارتی کارکردگی کانفرنس کے مطابق ملک اشیا تبادلہ پروگرام کے نفاذ سے متعلق کوششیں تیز کرے گا اور مختلف نوعیت کی کھپت کا ماحول بنائے گا۔ساتھ ہی خدمات و ڈیجیٹل کھپت کو فروغ دیا جائے گا۔

اجلاس کے مطابق بیرونی تجارت کے حوالے سے چین فعال طریقے سے درآمدات کو وسعت دے کر سرحد پار ای کامرس اور ماحول دوست تجارت کو فروغ دے گا اور تجارتی ڈیجیٹلائزیشن میں پیشرفت کرے گا۔

غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے چین منظم انداز میں رضاکارانہ اور یکطرفہ کھلے پن کو وسیع کرے گا۔ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے قومی اقتصادی ترقیاتی علاقوں کو اپنا مکمل کردار ادا کرنے کے قابل بنائے گا اور غیر ملکی کاروباری اداروں سے متعلق خدمات بہتر کرے گا۔

اعلیٰ معیار کے عالمی و اقتصادی و تجارتی قوانین کے ساتھ فعال طریقے ہم آہنگ ہونے، صنعتی اور سپلائی چینز میں عالمی تعاون کے فروغ اور شاہراہ ریشم ای کامرس تعاون وسیع کرنے سے متعلق مزید کوششیں کی جائیں گی۔

وزیر تجارت وانگ وین تاؤ کا کہنا ہے کہ ملک کے تجارتی کاموں میں اصلاحات اور ترقیاتی کاموں کو جامع انداز میں فروغ دینا اور 15 ویں 5 سالہ منصوبے (2030-2026) کے مسودے میں پیشرفت ضروری ہے۔ اس کے علاوہ سال کے اختتام پر پیداوار کے تحفظ اور مستحکم مارکیٹ رسد یقینی بنانے کے لئے بھی کام کرنا چاہئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!