اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلتقریباً 90 فیصد بنگلہ دیشی چین کے حق میں ہیں، سروے

تقریباً 90 فیصد بنگلہ دیشی چین کے حق میں ہیں، سروے

بنگلہ دیش  میں چینی سفیر یاؤ وین "بنگلہ دیش میں چین کی قومی ساکھ ” سروے کے اجرا کی ڈھاکہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے ہیں-(شِنہوا)

ڈھاکہ(شِنہوا) مقامی تھنک ٹینک کے ایک سروے کے مطابق تقریباً 90 فیصد بنگلہ دیشی چین سے متعلق  مثبت سوچ رکھتے ہیں   اور اس رجحان میں گزشتہ 3 برس کے دوران اضافہ ہورہا ہے۔

’’بنگلہ دیش میں چین کی قومی ساکھ ‘‘ کے موضوع پر کئے گئے سروے کے مطابق بنگلہ دیش میں چین کی مجموعی ساکھ  بہتر ہوئی ہے اور یہ بنگلہ دیش ۔ چین اقتصادی تعلقات، چینی معاشرے سے متعلق لوگوں کا تاثر اور معاشی صورتحال سمیت متعدد شعبوں میں مستقل رجحانات کو ظاہر کرتا ہے۔

اس نتائج کے لئے  2022، 2023 اور 2024 میں کئے گئے3 سروے کا موازنہ کیا گیا  جن کا مقصد  چین سے متعلق بنگلہ دیشی عوام کی عمومی رائے  اور بنگلہ دیش-چین تعلقات کے مختلف پہلوؤں سے متعلق آگاہی حاصل کرنا تھا۔

سروے  کے مطابق  سفارتی تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں اوربنگلہ دیش کے لئے چین ایک اہم ترقیاتی شراکت دار ہے۔

نتائج میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ چین اور بنگلہ دیش کےعوام کے درمیان مزید اہم ثقافتی، تعلیمی اور سماجی روابط کی حقیقی ضرورت اور گنجائش موجود ہے۔

یہ سروے اکتوبر سے نومبر 2024 تک کیا گیا تھا جس میں تمام 8 ڈویژن کے مختلف سماجی و اقتصادی پس منظر رکھنے والے 5  ہزار335  افراد نے جواب دیئے۔

سنٹرفارالٹرنیٹیوز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر امتیاز احمد نے شِنہوا کو بتایا کہ بنگلہ دیش کے  متعدد شعبوں خاص کر دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے مسلسل مثبت جذبات پائے جاتے ہیں اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پر کافی مثبت اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔

بنگلہ دیش میں چینی سفیر یاؤ وین نے کہا کہ یہ سروے  بنگلہ دیشی عوام کے سماجی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں چین کی ساکھ  کے ساتھ ساتھ چین سے ان کے دوستانہ جذبات کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!