اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے کاروباری اداروں کا ترقیاتی اشارہ فروری میں بڑھ گیا

چین کے کاروباری اداروں کا ترقیاتی اشارہ فروری میں بڑھ گیا

چین، مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر وی فانگ کے ضلع فانگ ژی کے گاؤں وانگ جیا ژوآنگ ژی میں واقع ایک پتنگ ساز کارخانے کی ورکشاپ میں خواتین محنت کش پتنگ تیار کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین میں فروری کے دوران  چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کی ترقی پر نگاہ رکھنے والے اشارے اور اس کے تمام ذیلی اشاروں میں اضافہ ہوا۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے اعداد و شمار کے مطابق ایس ایم ای ترقیاتی اشاریہ گزشتہ ماہ سے 0.8 پوائنٹس بڑھ کر 89.8 ہو گیا۔

شعبوں کے اعتبار سے صنعت، ٹرانسپورٹ، جائیداد ، تھوک اور پرچون، سماجی خدمات اور انفارمیشن ٹرانسمیشن سافٹ ویئر کے شعبوں کے ذیلی اشاروں میں بالترتیب 0.7، 0.5، 0.4، 1.1، 0.5 اور 0.8 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

خطوں کے اعتبار سے مشرقی، وسطی، مغربی اور شمال مشرقی خطوں کے ذیلی اشارے بالترتیب 0.9، 0.6، 0.8 اور 0.8 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ  بالترتیب 90.6، 90.5، 88.9 اور 81.8 رہے۔

چین میں 90 فیصد سے زیادہ نجی ادارے چھوٹے اور درمیانی درجے میں آتے ہیں ۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!