چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شہر دالیان میں چینی کار ساز ادارے ایف اے ڈبلیو جائی فینگ گروپ کے ٹرک ساز ذیلی ادارے کی انجن تیار کرنے والی گیگا فیکٹری دیکھی جاسکتی ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کی آٹو انڈسٹری نے فروری کے دوران مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اس میں پیداوار اور فروخت دونوں نے دوہرے ہندسے کی نمو ریکارڈ کی جو کہ مارکیٹ کی مضبوط سرگرمی اور پیداوار کی تیز رفتار سرگرمی کی وجہ سے ممکن ہوا۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے منگل کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ مجموعی آٹو پیداوار 21لاکھ یونٹس سے زیادہ رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 39.6 فیصد زائد ہے جبکہ فروخت گزشتہ سال کی نسبت 34.4 فیصد بڑھ کر تقریباً 21 لاکھ 30ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔
ایسوسی ایشن نے صنعت کی مضبوط رفتار کا سبب آٹوموبائل کے لیے توسیعی تجارتی سکیم پرعملدرآمد اور ٹیکنالوجی کی ترقی اور مصنوعات کی بہتری کی وجہ سے بڑھتی ہوئی طلب کو قرار دیا۔
اعداد و شمار نے نئی توانائی کی گاڑیوں کی مسلسل مضبوط کارکردگی کو بھی اجاگر کیا جن کی فروخت فروری میں گزشتہ سال کی نسبت 87.1 فیصد بڑھ کر 8لاکھ92 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی، یہ گزشتہ ماہ کی مجموعی نئی گاڑیوں کی فروخت کا 41.9 فیصد ہے۔
