اسلام آباد: کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر نور ولی محسود اور احمد حسین کی خفیہ کال کا فارنزک ٹیسٹ کروا لیا گیا۔اطلاعات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی خفیہ کال کا فارنزک ٹیسٹ کروا لیا ہے جس میں تصدیق ہوئی ہے کہ فون کال میں موجود آوازیں نور ولی محسود اور احمد حسین کی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کال میں نور ولی محسود ،احمد حسین کو سرکاری املاک اور سکولوں پر حملوں کا کہہ رہا تھا جس پر شمالی وزیرستان میں لڑکیوں کا سکول آئی ای ڈی سے اڑادیاگیا تھااور ٹانک سے تعلق رکھنے والے ضعیف استادمیرا جان کی بھی ٹارگٹ کلنگ کی گئی تھی۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث دہشت گردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، نام نہاد شریعت کے لبادے میں چھپ کر مکروہ حرکات ،معصوم عوام کا خون بہانے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔