اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں سائنس و ٹیکنالوجی کی رضاکارانہ خدمات کا شعبہ متحرک

چین میں سائنس و ٹیکنالوجی کی رضاکارانہ خدمات کا شعبہ متحرک

چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان کے شہر فو ژو میں غیر ملکی مہمان عالمی بحری سازوسامان کانفرنس 2024 میں سائنس و ٹیکنالوجی کے بحری سازوسامان کا انتخاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کا سائنس و ٹیکنالوجی کی رضاکارانہ خدمات کا شعبہ رضاکاروں اور متعلقہ ٹیموں کی خاطر خواہ تعداد کے ساتھ جوش و خروش سے بھرپور ہے۔

چائنہ ایسوسی ایشن فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(سی اے ایس ٹی) کے اعدادوشمار کے مطابق 52 لاکھ سے زائد سائنس و ٹیکنالوجی رضاکاروں  نے ملک کے کئی سائنس اور ٹیکنالوجی کی خدمات کے رضاکارانہ پلیٹ فارمز پر اندراج کرایا ہے۔

ملک بھر میں سائنس و ٹیکنالوجی کی ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد رضاکارٹیمیں موجود ہیں اور سالانہ 3 لاکھ سے زائد متعلقہ سرگرمیاں کی جارہی ہیں۔

حالیہ برسوں میں چین کا سائنس وٹیکنالوجی کی رضاکارانہ خدمات کا شعبہ تیز تر ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہوا ہے۔

سی اے ایس ٹی کے اعدادوشمار کے مطابق چین میں سائنس و ٹیکنالوجی کے مفت میوزیمز کی تعداد 2024 میں بڑھ کر 409 ہوگئی جو 2015 میں 92 تھی جس میں سالانہ اوسطاً 35 کا اضافہ ہوا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!