اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں فوٹو وولٹک صنعت کی ترقی کا نیا خاکہ جاری

چین میں فوٹو وولٹک صنعت کی ترقی کا نیا خاکہ جاری

چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر تائی ژو میں شمسی توانائی (فوٹو وولٹک ) کے تعمیراتی منصوبے کا مقام دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ فوٹو وولٹک انڈسٹری ایسوسی ایشن نے چائنہ فوٹو وولٹک صعنت کے ترقیاتی خاکے کا رواں سال کا ایڈیشن جاری کردیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے جمعرات کو جاری کردہ چائنہ فوٹو وولٹک صنعتی ترقیاتی خاکے (2024-2025)  میں فوٹو وولٹک (پی وی) صنعتی چین کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے، اس میں 76 بنیادی اشارے جیسے پولی سلیکون ، فوٹو وولٹک سیلز اور نئی توانائی ذخیرہ شامل ہیں۔

ترقیاتی خاکے میں 2024 کے دوران ہونے والی صنعتی ترقی کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے آمدہ 5 سال کے لئے ترقیاتی رجحانات کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

ترقیاتی خاکے کے مطابق 2024 کے دوران چین میں شمسی پی وی نئی تنصیات گزشتہ برس کی نسبت 28.3 فیصد اضافے سے 277.57 گیگا واٹ تک پہنچ گئیں۔

سال 2024 میں پولی سلیکون کی ملکی پیداوار گزشتہ برس کی نسبت 23.6 فیصد بڑھ کر 2024 کے دوران 18 لاکھ 20 ہزار ٹن ہوگئی۔

ترقیاتی خاکے میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ پی وی بجلی کی پیداواری لاگت میں مسلسل کمی اور ابھرتی منڈیوں میں بڑھتی ہوئی طلب جیسے سازگار عوامل کی وجہ سے نئی پی وی صلاحیت کی عالمی تنصیبات میں اضافہ جاری رہنے کی توقع ہے۔

بین الاقوامی قابل تجدید توانائی ایجنسی (آئی آر ای این اے) کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے ترقیاتی خاکے میں کہا گیا ہے کہ 2030 تک عالمی سطح پر شمسی پی وی کی صلاحیت کم از کم 5 ہزار 400  گیگاواٹ تک پہنچ سکتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!