منگل, جنوری 14, 2025
تازہ ترینپی ٹی آئی قیادت پر تنقید فواد چودھری کا حق نہیں، مشورے...

پی ٹی آئی قیادت پر تنقید فواد چودھری کا حق نہیں، مشورے نہ دیں، شیر افضل مروت

اسلام آباد: رہنماء پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر تنقید فواد چودھری کا حق نہیں، وہ کسی کو مشورے نہ دیں ، پولیس سے بھاگنے کے عمل نے پوری پی ٹی آئی کا سر شرم سے جھکا دیا تھا، موجودہ قیادت مشکل وقت میں فواد کی طرح بھاگی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا کہ فواد چودھری کا حق نہیں بنتا کہ وہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر تنقید کریں۔انہوں نے کہا کہ فواد چودھری پولیس کو دیکھ کر ایسے بھاگے جیسے ہتھنی بھاگ رہی ہو، ان کے اس عمل نے پوری پی ٹی آئی کا سر شرم سے جھکا دیا تھا، وہ کسی کو مشورے نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کتنی ہی فیل ہو، لیکن کم از کم کڑے وقت میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی رہی،فواد کی طرح بھاگی نہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں