اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبی وائے ڈی کا نیپال میں ہائی ٹیک ویک کا انعقاد

بی وائے ڈی کا نیپال میں ہائی ٹیک ویک کا انعقاد

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہائی ٹیک ویک کی افتتاحی تقریب میں چینی کارساز کمپنی بی وائے ڈی کی الیکٹرک گاڑیوں کی نمائش کی جارہی ہے۔(شِنہوا)

کھٹمنڈو(شِنہوا) چینی کارساز کمپنی بی وائے ڈی نے نیپالی دارالحکومت میں ہائی ٹیک ویک کا آغاز کردیا ہے جس میں الیکٹرک نقل و حمل اور اس کی الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) کے تمام برانڈز کی نمائش کی گئی۔

نیپال میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ای وی برانڈ کے طور پر بی وائے ڈی نے افتتاحی تقریب میں جنوبی ایشیائی ملک میں پہلی مرتبہ شارک 6،باؤ 5،یانگ وانگ یو 8، ڈینزا ڈی 9 اور زیڈ 9 جی ٹی کی نمائش کی۔

افتتاحی تقریب میں نیل پینیٹریشن ٹیسٹ انجام دیا گیا۔ بی وائے ڈی کی بلیڈ بیٹری نے دھوئیں اور آگ کے بغیر ٹیسٹ پاس کرلیا جبکہ دوسری بیٹری درجہ حرارت زیادہ ہونے کے باعث پھٹ گئی۔

نیپال میں 2 مارچ تک جاری رہنے والے اپنی نوعیت کے پہلے ہائی ٹیک ویک میں حاضرین ہائی ٹیک انٹر ایکٹو زونز اور حقیقی وقت میں ٹیکنالوجی کے مظاہروں کے عمیق تجربات سے مستفید ہو سکیں گے۔

نیپال میں چینی سفارتخانے کے قونصلر شیئی یو بھی ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!