پیر, مارچ 24, 2025
تازہ ترینتارکین وطن  مزدوروں  کے حقوق کے لیے قانون سازی،  سابق مزدور رہنما...

تارکین وطن  مزدوروں  کے حقوق کے لیے قانون سازی،  سابق مزدور رہنما کا عزم

بہار میلے کی تعطیلات کے چند روز بعد، قومی قانون ساز اور لیبر سروس کمپنی کے ڈپٹی ڈائریکٹر، ژو پی، چین کے شمالی شہر چھانگ ژو میں ایک تعمیراتی سائٹ کا دورہ کرنے پہنچے، جہاں وہ تحقیق کر رہے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ژو پی، نمائندہ این پی سی، ڈپٹی ڈائریکٹر، لیبر سروس کمپنی

’’حالیہ برسوں میں  میری توجہ تارکین وطن مزدوروں کی  بہتری اور  حالات میں  تبدیلی پر مرکوز رہی  ہے۔ گزشتہ سال میں نے تجویز دی تھی کہ ان کی مہارتوں کو بہتر بنایا جائے تاکہ تعمیراتی صنعت میں ہنر مند مزدوروں کی ایک نئی کھیپ تیار ہو سکے۔”

چین کے شمالی صوبے ہیبے میں ایک بڑھئی کے طور پر کام شروع کرنے والے ژو، نے مختلف بڑے تعمیراتی منصوبوں میں حصہ لیا ہے۔ اپنی غیر معمولی محنت کے اعتراف کے طور پر وہ  ’ یکم مئی کے لیبر میڈل‘ جیسے اعزازات کےحقدار قرار پائے۔ لیبر میڈل، چین کے محنت کش طبقے کا اعلیٰ ترین اعزاز ہے۔

سال 2023 میں، انہیں چین کی 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس کا نمائندہ منتخب کیا گیا۔

ژو، ایک کارکن اور قومی قانون ساز کے طور پر تارکین وطن مزدوروں کے حقوق اور فلاح کے مشن سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ژو پی، نمائندہ این پی سی، ڈپٹی ڈائریکٹر، لیبر سروس کمپنی

’’ اس سال میری تجویز یہ ہے کہ ہم تارکین وطن مزدوروں کے تربیتی پروگراموں میں روایتی ثقافت کی تعلیم کو بھی شامل کریں۔ ہمارا ملک دستکاری کے احترام اور فروغ کی ایک طویل تاریخ رکھتا ہے۔ ہمیں چاہئے کہ اپنی تکنیکوں کو بہتر بنانے کے لئے ہم اس روایت سے سیکھیں۔ اس تجویز کے ذریعے میں توقع کرتا ہوں کہ تارکین وطن مزدوروں میں ثقافتی اور نظریاتی تبدیلی کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ چین کی تعمیراتی صنعت کے اعلیٰ معیار کی ترقی میں تارکین وطن مزدوروں کا بڑا حصہ ہے۔‘‘

چھانگ ژو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!