اس تصویر میں توریتسک میں روسی حملوں کے دوران تباہ ہونے والے یوکرینی ٹینک کودیکھا جاسکتاہے۔(شِنہوا)
بوداپست (شِنہوا) ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ ہنگری کے مفادات کے خلاف ہے تو وہ یوکرین کی یورپی یونین(ای یو ) تک رسائی کو روکنے کا عہد کرتے ہیں۔
اوربان نے بوداپست میں اپنے ریاستی خطاب میں کہا کہ "ہنگری اور ہنگری کے شہریوں کے خلاف یوکرین کبھی یورپی یونین کا رکن نہیں بنے گا۔”انہوں نے ہنگری کے شہریوں کے یورپی یونین کی رکنیت کے بارے میں فیصلہ کرنے کے حق پر زور دیا۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ یوکرین کا الحاق ہنگری کے کسانوں اور پوری قومی معیشت کو تباہ کر دے گا۔
اوربان نے روس۔ یوکرین مسلح تنازع کے بعد کے حالات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ سے زیادہ اہم ہے۔ انہوں نے نیٹو اور روس کے درمیان "بفر زون” کے طور پر یوکرین کے کردار کو اجاگر کیا اور یوکرین کو نیٹو رکن تسلیم کرنے کی رائے سختی سے مسترد کردی۔
اوربان یوکرین تنازعے سے نمٹنے پر زیادہ تر یورپی رہنماؤں کے مستقل ناقد رہے ہیں۔ انہوں نے ان پر الزام عائد کیا کہ وہ مغرب کو ایک بے معنی اور خطرناک محاذ آرائی میں گھسیٹ رہے ہیں۔
