یجنگ(شِنہوا) چین مزید ممالک کو ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی میں شامل کر دے گا اور مسافروں کی تعداد کے حوالے سے بڑے ممالک سے آنے والی پروازوں میں اضافہ کرے گا۔
قومی ترقی واصلاحات کمیشن اور چار دیگر سرکاری اداروں کی طرف سے پیر کو مشترکہ طور پر جاری سرکلر میں کہا گیاہے کہ غیرملکی سیاحوں کے لیے سفر کو مزید آسان بنانے کے لیے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے اعلیٰ معیار کی سفری سہولیات اور خدمات کی فراہمی شروع کی جائے گی۔
سرکلر میں کہا گیا کہ مشہور سیاحتی مقامات،ریستورانز، ہوٹلز اور ہوائی اڈوں جیسے پبلک مقامات تک رہنمائی کے لیے غیرملکی زبانوں میں شاہراہوں پر سائن بورڈ کومزید بہتر کیا جائے گا۔
سرکلر میں میپ اور نیویگیشن ایپلی کیشنز میں کثیر لسانی خدمات شامل کرنے اور آن لائن رائڈ کی خدمات کو بہتر بنانے کی تجویزدی گئی ہے۔