اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے بہارتہوار سفری رش کے دوران 9 ارب سے زائد دورے...

چین کے بہارتہوار سفری رش کے دوران 9 ارب سے زائد دورے ہوئے

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بیجنگ جنوبی ریلوے اسٹیشن کی انتظارگاہ میں مسافر دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 40 روزہ بہارتہوار سفری رش کے دوران ملک بھر میں بین العلاقائی مسافر دوروں کی تعداد 9.03 ارب تک پہنچ گئی ۔ اسے عام طور پر چھون یون بھی کہا جاتا ہے۔

چینی نئے سال کے موقع پر ہونے والا یہ رش ہفتے کو اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ اس خاندانی میل جول اور تفریحی دوروں میں ملک کے ریلوے، شاہراہوں، آبی گزرگاہوں اور فضائی اداروں نے اس مدت کے دوران پوری صلاحیت کے ساتھ کام کیا۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ان میں سے شاہراہوں سے تقریباً 8.39 ارب دورے ہوئے جو نقل و حمل کا مصروف ترین ذریعہ ہے جبکہ 51 کروڑ 36 لاکھ 30 ہزار ریلوے ، 9 کروڑ 1 لاکھ 90 ہزار فضائی اور 3 کروڑ 11 لاکھ 50 ہزار آبی گزرگاہوں سے مسافر دورے ہوئے۔

اس سفری رش کو اکثر دنیا کی سب سے بڑی سالانہ انسانی ہجرت بھی کہا جاتا ہے، یہ  چین کی وسیع نقل و حرکت اور معاشی سرگرمی کو اجاگر کرتی ہے، تیزی سے بحال ہوتی معیشت اور سفر کی بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے رواں سال چھون یون میں ایک مضبوط نقل و حمل کا نیٹ ورک کام کرتا نظرآیا جس نے مسافر دوروں کی غیرمعمولی تعداد کو سنبھالا۔

رواں سال بہارتہوار کا آغاز 29 جنوری سے ہوا تھا جو کہ خاندانوں کے دوبارہ میل جول کا ایک موقع ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!