منگل, جولائی 29, 2025
تازہ ترین چینی  شہر چھوان ژو کے غیر مادی ثقافتی ورثہ نے غیر ملکی سفیروں...

 چینی  شہر چھوان ژو کے غیر مادی ثقافتی ورثہ نے غیر ملکی سفیروں کو مسحور کر دیا

 چین کے مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر چھوان ژو میں 6 ملکوں کے سفیروں نے حال ہی میں روایتی سرگرمیوں کی ایک تقریب میں شرکت کی ہے۔ اس تقریب میں  شہر کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی نمائش کی گئی تھی۔

سفیروں کو چین کے لالٹین میلے کی متنوع تقریبات میں بھی مدعو کیا گیا تھا۔ یہ میلہ رواں برس بدھ کے روز منایا گیا۔ یہ تقریب چین کےنئے سال کی تقریبات کے اختتام اور بہار کے آغاز کی علامت کے طور پر منعقد کی گئی تھی۔

ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): ایگور پاکولاک، قونصل جنرل سلوواکیہ، شنگھائی

"ہم چھوان ژو میں اس روایتی لالٹین میلے کا حصہ بن کر بہت خوش ہیں۔ یہاں ہم ایک فعال، خوشحال اور اہم شہر کو دیکھ رہے ہیں۔ چھوان ژو کی منفرد ثقافت کو نہ صرف میں نے بلکہ پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے، اور اس کی یہ شناخت یونیسکو نے بھی تسلیم کی ہے۔”

چھوان ژو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!