جمعرات, جنوری 23, 2025
تازہ ترینچین ، سابق سینئر قانون ساز کے خلاف رشوت ستانی مقدمے میں...

چین ، سابق سینئر قانون ساز کے خلاف رشوت ستانی مقدمے میں فرد جرم عائد

بیجنگ: چین میں گوانگشی ژوانگ خوداختیار خطےکی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین ژانگ شیو لونگ کے خلاف مشتبہ رشوت ستانی کے مقدمے میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ(ایس پی پی) نے بدھ کو ایک بیان میں بتایا کہ نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی تحقیقات مکمل ہونے پر وسطی صوبہ ہونان کے شہرچھانگدے  کے  استغاثہ نے ژانگ کا مقدمہ ثانوی عوامی عدالت میں دائر کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ کی جانب سے ژانگ پر الزام لگایا کہ اس نے گوانگشی میں اپنے مختلف عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے دیگرافراد کو فائدہ پہنچایا اور اس کے بدلے میں غیر قانونی طور پر خاص طور پر بڑی رقم اور قیمتی اشیاء حاصل کیں۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!