اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلامریکی محصولات کی جنگ چین کی ترقی کو روک نہیں سکتی، چینی...

امریکی محصولات کی جنگ چین کی ترقی کو روک نہیں سکتی، چینی سفیر

امریکہ میں چین کے سفیر شیئی فینگ نیویارک میں چائنہ جنرل چیمبر آف کامرس-یو ایس اے (سی جی سی سی) کی 20 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں-(شِنہوا)

نیویارک(شِنہوا)امریکہ میں چین کے سفیر نے کہا ہے کہ محصولات کی جنگ یا تجارتی جنگ چین اور امریکہ کے تعلقات میں مسائل کو حل نہیں کرسکتی اور نہ ہی یہ چین کی ترقی میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔

چینی سفیرشیئی فینگ نے ان خیالات کا اظہار چائنہ جنرل چیمبر آف کامرس-یو ایس اے (سی جی سی سی) کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے کلیدی خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ محصولات کی جنگ یا تجارتی جنگ مسائل کو حل نہیں کرسکتی، پھر بھی یہ چین کی ترقی کو روک نہیں سکتی ہے۔

شیئی فینگ نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے فینٹینائل سے متعلق مسائل کے بہانے چین پر اضافی محصولات عائد کرنا ‘صرف نقصان دہ’ ہوگا۔

چینی سفیر نے کہاکہ  ٹیرف کی دھمکیاں چینی عوام پر کبھی اثر نہیں کریں گی بلکہ اس سے چین-امریکہ انسداد منشیات اور اقتصادی تعاون کی بنیاد کمزور اور امریکی گھرانوں اور کاروباری اداروں کے لئے اخراجات میں اضافہ ہوگا اور آخر میں کوئی بھی فاتح نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ چین جدیدیت کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے اور امریکہ اپنی معیشت کو فروغ دینے کا خواہاں ہے تو ایسے میں دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے بجائے مشترکہ خوشحالی کے حصول کے لئے ایک دوسرے کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔

شیئی فینگ نے کہا کہ گزشتہ سال امریکی کمپنیوں نے چین بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) میں بوتھ ایریا کے لحاظ سے اور چائنہ انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو (سی آئی ایس سی ای) میں شرکت کے لحاظ سے دوسرے ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ ان کے مطابق ایک حالیہ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً نصف امریکی کمپنیاں چین کو عالمی سرمایہ کاری کے 3 سرفہرست مقامات میں سے ایک قرار دیتی ہیں۔

چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون مستحکم، صحت مند اور پائیدار دوطرفہ تعلقات کے بغیر حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں اطراف کی کاروباری برادری رکاوٹوں پر قابو پانے، مواقع سے فائدہ اٹھانے اور قیادت کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو آگے بڑھانے کے لئے بصیرت اور جرات کا مظاہرہ کرے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!