اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے تیز رفتار تفتیش اور سخت سزاؤں کے ساتھ سنگین جرائم...

چین نے تیز رفتار تفتیش اور سخت سزاؤں کے ساتھ سنگین جرائم کے خلاف سخت موقف اپنایا

چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے کن منگ چھانگ شوئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چینی پولیس اہلکار جرائم پیشہ افراد کو لیکر جہاز سے اتر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی اعلیٰ پروکیویٹوریٹ نے گزشتہ سال کے دوران خاص طور پر سنگین جرائم کے خلاف ایک سخت موقف کو برقرار رکھتے ہوئے سخت اور بروقت سزائیں دی ہیں۔

سپریم پیپلز پروکیویٹوریٹ (ایس پی پی) کے بڑے جرائم کے متعلقہ شعبے کے سربراہ یوآن منگ نے منگل کے روز گفتگو کرتے ہوئے چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ژوہائی میں کار کے ذریعے ہونے والے حملے کے مقدمے کا حوالہ دیا جس کے نتیجے میں گزشتہ نومبر میں بڑی تعداد میں اموات ہوئیں اور اسے ایک بڑامثال قرار دیا۔

یوآن نے  کہا کہ اس وحشیانہ جرم کے بعد اس شعبے نے مقدمے کی نگرانی اور رہنمائی کے لئے پراسیکیوٹرز کو تعینات کیا۔ قانونی مدت کی حد کے اندر مقدمے کے عمل کو تیز کیا اور کیس کو قانون کے مطابق جلدی حل کیا جس سے مزید جرائم کی روک تھام ہوئی اور عوامی تشویش کو موثر طور پر دور کیا گیا۔

اس خوفناک جرم کے مرتکب فان وی چھیو کو اعلیٰ عوامی عدالت کی جانب سے توثیق کے بعد 20 جنوری کو پھانسی دی گئی۔

یوآن نے کہا کہ ایس ایس پی کے بڑے جرائم کے متعلقہ شعبے نے ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد سے متعلق جرائم کے خلاف ایک خصوصی کارروائی پر بھی کام کیا ہے جبکہ منشیات سے متعلق جرائم کے خلاف بھی ایک مضبوط حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔

جنوری سے نومبر 2024 تک ملک بھر میں پروکیوریٹوریل ایجنسیوں نے 6 لاکھ 69 ہزار مجرموں کی گرفتاری کی منظوری دی اور 14 لاکھ 60 ہزارافراد کو عدالت میں پیش کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!