اوکاڑہ: اوکاڑہ میں نویں جماعت کا ریاضی پرچہ نہ دینے پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں نتائج کے اعلان کے بعد نویں جماعت کا ریاضی پرچہ نہ دینے کا پتہ چلنے پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا۔
درج ایف آئی آر کے مطابق 16 سالہ سعدیہ ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام نویں جماعت کے امتحان میں شریک ہوئی تاہم اس نے ریاضی کا پرچہ نہیں دیا، نتیجے کے اعلان پر پتہ چلنے پر بھائی عادل حسین اور لڑکی میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، وقتی طور پر معاملہ رفع دفع ہونے کے بعد رات گئے بھائی نے بہن کو 6 گولیاں مار کر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
لڑکی کو شدید زخمی حالت میں رورل ہیلتھ سنٹر حجرہ منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے والدہ کی وفات پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔