اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلفلسطینیوں کو منتقلی کے بعد واپسی کا حق نہیں ہوگا، امریکی صدر

فلسطینیوں کو منتقلی کے بعد واپسی کا حق نہیں ہوگا، امریکی صدر

غزہ شہر میں  فلسطینی غزہ کی شمالی پٹی کی طرف واپس جارہے ہیں۔(شِنہوا)

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی رائے  میں غزہ کی پٹی سے منتقل ہونے والے فلسطینیوں کو  وہاں کی تعمیر نو مکمل ہونے کے بعد دوبارہ اس علاقے میں واپس نہیں  آنا چاہیے۔

فاکس نیوز کے ساتھ  ایک انٹرویو میں  ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ انہیں واپسی کا حق نہیں ہوگا۔

ان سے پوچھا گیا تھا کہ غزہ میں رہنے والے فلسطینی جنہیں ٹرمپ کی تجویز پر علاقے کی بحالی کے لئے جبری بے دخل کیا جائے کیا وہ واپسی کا حق رکھتے ہیں؟

صدر کا یہ بیان ان کے معاونین کے بیانات سے واضح طور پر متضاد ہے جن میں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولائن لیویٹ بھی شامل ہیں، انہوں نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ غزہ کے لوگ صرف عارضی طور پر بے دخل کئے جائیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی صحافیوں سے  کہا تھا کہ  غزہ کی تعمیر نو کے دوران لوگوں کو  کسی اور جگہ رہنا ہوگا۔

فاکس نیوز کے انٹرویو میں مزید زور دینے پر کہ  غزہ کے تقریباً 20 لاکھ باشندے کہاں جائیں گے تو ٹرمپ نے کہا کہ اس ضمن میں اردن اور مصر کے ساتھ وہ ایک معاہدہ کرسکتے ہیں۔

اردن اور مصر فلسطین کے ہمسایہ ممالک ہیں جن سے ٹرمپ نے واضح طور پر غزہ سے فلسطینیوں کو آباد کرنے کی درخواست کی ہے۔

صدر نے اوول آفس میں صحافیوں کو بتایا ہے کہ  اگر دونوں ممالک ان کی بات ماننے سے انکار کریں گے تو وہ ممکنہ طور ان کی امداد روک سکتے ہیں۔

اردن اور مصر کے رہنماؤں نے ٹرمپ کی جانب سے مزید فسلطینی مہاجرین کو پناہ دینے کا مطالبےمسترد کردیا ہےکیونکہ ان ممالک میں پہلے ہی فسلطینی مہاجرین کی بڑی تعداد مقیم ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!