پیر, مارچ 24, 2025
تازہ ترینچینی سائنسدانوں نے مریخ پرتحقیق کے لئے فضائی/زمینی روبوٹ کی پروٹو ٹائپ...

چینی سائنسدانوں نے مریخ پرتحقیق کے لئے فضائی/زمینی روبوٹ کی پروٹو ٹائپ تیارکرلی

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن کے ہاربن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی محقق ٹیم کے تیار کردہ فضائی/زمینی کراس-ڈومین کے نئی قسم کے روبوٹ کی تصویر-(شِنہوا)

ہاربن(شِنہوا)چینی سائنسدانوں نے مریخ پر تحقیق جیسے مشنز کے لئے ڈیزائن کئے گئے نئی قسم کے فضائی/زمینی کراس-ڈومین روبوٹ کی پروٹو ٹائپ تیار کی ہے۔

سیب جتنے وزن کے برابر صرف 300گرام وزنی روبوٹ زمین پر گھوم سکتا ہے اور رکاوٹیں عبور کرنے کے لئے پرواز کرسکتا ہے۔ یہ روبوٹ ہاربن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی(ایچ آئی ٹی) کی محقق ٹیم نے تیار کیا۔

ٹیم نے فضائی/زمینی روبوٹ کے کئی ورژن تیار کئے ہیں جس کا سکت کے لحاظ سے دورانیہ اسی حجم کی بغیر پائلٹ والی فضائی گاڑیوں کی نسبت 6 گنا زیادہ ہے۔ یہ روبوٹ نگرانی،تحقیق اور دیکھ بھال جیسے افعال انجام دینے کے لئے استعمال کئے جا سکتے ہیں۔یہ مختلف شکلوں میں آتے ہیں جن میں دو پہیوں والے اور گول ڈیزائن شامل ہیں۔انہیں مختلف خطوں کے مطابق ڈھالا جا سکتا ہے اور مروڑنے اور دبانے جیسے کاموں کو انجام دینے کے لئے جوڑ توڑ کرنے والی اشیا سے لیس کیا جا سکتا ہے۔

ایچ آئی ٹی کے پروفیسر جانگ لی شیان نے کہا کہ پروٹو ٹائپ ڈیزائن مکمل کرلیا گیا ہے۔مریخ پر پرواز کرنے والی موجودہ گاڑیوں کی نسبت فضائی/زمینی کراس ڈومین صلاحیت کا حامل روبوٹ فعالیت اور سکت کے لحاظ سے بہتر کارکردگی حاصل کرےگا۔

جانگ نے کہا کہ امید ہے کہ روبوٹ کوئلے کی کانوں،پائپ لائن راہداریوں اور سب ویز جیسے زیر زمین ماحول میں تلاش کے کاموں کے لئے بھی استعمال کیا جا سکےگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!