اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی صدر اور آئیووا کے دوستوں کے درمیان 4 دہائیوں کا رشتہ

چینی صدر اور آئیووا کے دوستوں کے درمیان 4 دہائیوں کا رشتہ

چین کے صدر شی جن پھنگ (وسط،سامنے)کا امریکی وفد کے ارکان کے ساتھ  فائل فوٹو۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین اور امریکہ وسیع مشترکہ مفادات اور تعاون کے لئے وسیع مواقع کا اشتراک کرتے ہوئے شراکت دار اور دوست بن سکتے ہیں۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے امریکی ریاست آئیووا میں اپنے دوستوں کو نئے سال کی مبارکباد کے ساتھ خیر سگالی کا یہ پیغام رواں سال کے بہارتہوار سے قبل بھیجا تھا۔

انہوں نے آئیووا کے 58 شہریوں کو جوابی خط ارسال کیا تھا جنہوں نے انہیں مبارکباد کا ایک کارڈ بھیجا تھا اور اس میں چینی رہنما کے 1985 میں آئیووا کے پہلے دورے کو یاد کیا گیا تھا۔ ان میں شی کے دیرینہ دوست لوکا بیرون، گیری ڈورچک اور سارہ لینڈے شامل ہیں۔

تقریباً 4 دہائی قبل شی پہلی بار امریکہ گئے تھے جس میں ان کی ملاقات عام امریکی شہر یوں سے ہوئی اور اس کے بعد ایک خاص رشتہ قائم ہوا جو آج تک قائم ہے۔

شی 1985 کے موسم بہار میں صوبہ ہیبے کی کاؤنٹی ژین ڈینگ کے ایک عہدیدار تھے۔ انہوں نے فصلوں کی پیداوار اور مویشیوں کی فارمنگ سے متعلق جاننے کے لئے آئیووا جانے والے 5 رکنی وفد کی قیادت کی تھی۔ آئیو کو”دنیا کا غذائی دارالحکومت” کہا جاتا ہے۔

دورے میں انہوں نے دریائے مسیسیپی کے کنارے مشرقی آئیووا کے دیہی شہر مسکٹائن میں 3 دن گزارےجہاں وہ مقامی میزبان تھامس اور ایلینور ڈورچک کے ساتھ رہے۔گھر پر قیام نے ان پر ایک دیرپا تاثر چھوڑا۔

دہائیوں بعد اپنے دورے کو یاد کرتے ہوئے شی نے کہا کہ انہیں اب بھی یاد ہے کہ وہ کہاں ٹھہرے تھے، وہ 2911 بونی ڈرائیو تھا۔ یہ امریکی شہر یوں کے ساتھ میرا پہلا براہ راست رابطہ تھا۔ میں نے ان کے ساتھ جو دن گزارے وہ ناقابل فراموش ہیں۔

شی اور ان کے وفد کا مسکٹائن میں پرتپاک خیرمقدم کیا گیا تھا۔  وفد کے مترجم شیان وین یی نے بتایا کہ ’’ہماری پہلی رات ہماری میزبان نے دریافت کیا تھا ہم اگلی صبح کس وقت اٹھیں گے اور ہم کیا کھانا چاہیں گے”۔

شی نے جواب دیا کہ وہ  کچھ  بھی کھانے میں خوشی محسوس کر یں گے۔ شیا کی یادداشت کے مطابق شی نے کہا تھا کہ ہم ایک روزمرہ امریکی خاندان کی روزمرہ کی زندگی کا تجربہ کرنا اور اسے سمجھنا چاہتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!