اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبیجنگ کے معبد میلے میں بہار کے جشن 

بیجنگ کے معبد میلے میں بہار کے جشن 

بہار میلے کے دوران  بیجنگ میں متعدد معبد میلے منعقد ہو رہے ہیں۔ یہ تقریبات مہمانوں کو کس طرح چین کے نئے سال کے جشن میں شامل ہونے اور شہر کی منفرد کشش کے مشاہدے کا موقع فراہم کرتی ہیں؟ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

اس سال کے بہار میلے کے دوران  بیجنگ میں متعدد معبد میلے ہو رہے ہیں۔ ان میلوں میں غیر مادی ثقافتی ورثے کی دستکاری اور روایتی لوک رسومات دکھائی جا رہی ہیں۔ یہ تقریبات مہمانوں کو چین کے نئے سال کے جشن میں شامل ہونے اور شہر کی منفرد کشش کے مشاہدے کا منفرد موقع فراہم کرتی ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ (چینی): شو زی، ترجمان، ڈیٹان معبد میلہ

’’ ہم اس سال کے ڈیٹان معبد میلے میں ملک بھر سے غیر مادی ثقافتی ورثے کی مہارتیں اکٹھی کی ہیں۔ میلے میں غیر مادی ورثہ ثقافت کے ساتھ ساتھ  ثقافتی اور تخلیقی مصنوعات بھی پیش کی گئی ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہاں آنے والے لوگ غیر مادی ثقافتی ورثے کی کشش سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔‘‘

دسمبر 2024 میں اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (یونیسکو) نے بہار میلے کو انسانی ثقافتی ورثے کی نمائندہ فہرست میں شامل کیا تھا۔ یہ میلہ روایتی طور پر نئے سال کا جشن منانے کا چین کے لوگوں کا سماجی انداز ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سانپ کا سال چین کے نئے سال کا پہلا ’’ورثہ ایڈیشن‘‘ بن گیا ہے۔

بیجنگ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!