چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں ایک فرانسیسی جوڑا یویوان گارڈن کے علاقے کی سیر کررہاہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین میں خدمات کے شعبے کی سالانہ تجارت گزشتہ سال پہلی بار 10کھرب امریکی ڈالر سے تجاوز کرگئی جس سے مزید ترقی کے نمایاں امکانات ظاہر ہوتے ہیں۔
وزارت تجارت (ایم او سی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں چین کی خدمات کی درآمد اور برآمد کی مالیت 75کھرب یوآن (تقریباً 10کھرب 50ارب امریکی ڈالر) کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر رہی جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 14.4 فیصد اضافہ ہوا۔
ایم او سی کے مطابق برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 18.2 فیصد اور درآمدات میں 11.8 فیصد اضافہ ہوا۔
ایم او سی کے تحت چائنیز اکیڈمی آف انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ اکنامک کوآپریشن کے محقق لی جون نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن، سمارٹ ٹیکنالوجی کی ترقی اور ماحول دوست ترقی کے عالمی رجحانات کی وجہ سے خدمات کے شعبے میں چین کی تجارت میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا، اس کے ڈھانچے کو مزید بہتر بنایا گیا اور 2024 میں اس کی بین الاقوامی مسابقت میں اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ چین کی ویزا فری پالیسی میں جامع نرمی اور اصلاح نے گزشتہ ایک سال کے دوران اندرون ملک سیاحت کو فروغ دینے میں کردار ادا کیا ہے۔
وسیع پیمانے پر خوش آئند نئی پالیسی نے سوشل میڈیا پر ایک مقبول ہیش ٹیگ "چائنہ ٹریول” کے عروج کو جنم دیا ہے جہاں بہت سے مسافر چین میں اپنے تجربات کا اشتراک کرتے ہیں، جس میں بین الاقوامی سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ملک کے ثقافتی مقامات ، فطرت اور شہر کی چہل قدمی کی طرف راغب ہوتی ہے۔
لی جون نے کہا کہ "چائنہ ٹریول’ تیزی سے فروغ پا رہا ہے اور توقع ہے کہ اس ترقی سے ملک کی خدمات کی تجارت کو مزید فروغ ملے گا جبکہ عالمی سفری صنعت کو مسلسل بحالی اور خوشحالی کی طرف لے جانے میں مدد ملے گی۔
چینی حکومت نے گزشتہ سال اگست میں اعلیٰ معیار کی وسعت کے ذریعے خدمات میں تجارت کے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے رہنما اصول جاری کئے تھے۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین نے گزشتہ سال خدمات کے شعبے میں سرحد پار تجارت کے لئے ملک گیر منفی فہرست مینجمنٹ سسٹم قائم کیا تھا۔ لی جون نے مشورہ دیا کہ ادارہ جاتی وسعت کی سطح کو مسلسل بہتر بنایا جانا چاہئے، منفی فہرست کو آہستہ آہستہ مناسب طور پر مختصر کیا جانا چاہئے اور اعلیٰ معیار کے بین الاقوامی معاشی اور تجارتی قوانین کو فعال طور پر ہم آہنگ کیا جانا چاہئے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link