کیف : یوکرائنی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے مودی اور پیوٹن کی ملاقات کو امن کوششوں کیلئے تباہ کن دھچکا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو میں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت نے دنیا کے سب سے بڑے مجرم کو گلے لگایا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں یوکرائنی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ماسکو میں ہونیوالی ملاقات پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات مایوس کن اور امن کی کوششوں کیلئے ایک تباہ کن دھچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماسکو میں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت نے دنیا کے سب سے بڑے مجرم کو گلے لگایا۔
انہوں نے کہا کہ یوکرائن میں روس کے تازہ وحشیانہ میزائل حملے میں 37افراد ہلاک ہو گئے جن میں سے 3بچے بھی شامل ہیںجبکہ 13بچوں سمیت 170افراد زخمی ہوئے ہیں۔