اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینمکاؤ میں چین کے نئے سال کی تعطیلات کے دوران سیاحت میں...

مکاؤ میں چین کے نئے سال کی تعطیلات کے دوران سیاحت میں اضافہ

چین کے جنوبی مکاؤ میں سینٹ پال کے کھنڈرات کے قریب لوگ نئے چینی سال یا موسم بہار کے تہوار کے جشن میں ڈریگن رقص دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)

مکاؤ(شِنہوا)مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے(ایس اے آر) کی عوامی سلامتی پولیس فورس نے کہا ہے کہ مکاؤ کی سرحدوں پر جمعہ کی شام 5 بجے تک 4 لاکھ 23 ہزار افراد کا داخلہ اور خروج ریکارڈکیا گیا جن میں سے 2 لاکھ 61 ہزار سیاح تھے اور ایک لاکھ 91 ہزار واپس آنے والے مسافر تھے۔

موسم بہار تہوار کا یونیسکو کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہونے کے بعد یہ پہلا سال ہے۔مکاؤ نے پرجوش تقاریب کے انعقاد ساتھ روایتی تہوارکو نئی توانائی دی ہے۔

بدھ کو نئے چینی سال کے پہلے دن مکاؤ ایس اے آر حکومت کے سیاحتی دفتر  (ایم جی ٹی او) نے 2025 کے نئے چینی سال کی تقریبات کے عنوان سے سینٹ پال کے کھنڈرات اور سیناڈو سکوائر میں ایک کمیونٹی روڈشو کا انعقاد کیا۔

238 میٹر طویل سنہری  ڈریگن اور 18 رقص کرتے ہوئے شیر قسمت کے دیوتا اورخوشحالی، خوشی اور عمر درازی کے 3 دیوتاؤں اور چینی برج سانپ کے ماسکوٹ کے ساتھ مکاؤ کے رہائشیوں اور سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے شامل ہوئے اور ان میں سونے کے سکے تقسیم کئے۔

شین زین سے آئی ہوئی مسز جی نے کہا کہ یہ بہت متاثر کن ہے۔ یہ ان کا اپنے والدین کے ساتھ مکاؤ آنے کا پہلا سفر تھا اور وہ اتفاقاً سنہرے ڈریگن  کی پریڈ کے وقت پہنچ گئے۔ ووہان سے بہار تہوار منانے کے  آنے والی مسز فان نے کہا کہ وہ صبح 9 بجے پہنچی تھی اور سنہرے ڈریگن کو دیکھنے کے لیے پہلی قطار پر جگہ حاصل کی تھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!