منگل, جنوری 14, 2025
انٹرنیشنلامریکی ریاست اوکلا ہاما میں طیارہ گر کر تباہ،4 افراد ہلاک

امریکی ریاست اوکلا ہاما میں طیارہ گر کر تباہ،4 افراد ہلاک

سان فرانسسکو: امریکی ریاست اوکلا ہاما میں سنڈانس ہوائی اڈے کے قریب طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

طیارہ سنڈانس ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے دوران شمال مغربی اوکلا ہاما شہرمیں گر کر تباہ ہو گیا۔

محکمہ فائر بریگیڈ نے کہا کہ متعدد ہنگامی کارکنوں کو جائے حادثہ پر بھیجا گیا جبکہ  حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

حادثے کے متاثرین سے متعلق کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں ہیں ۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں