سپین کے شہر بارسلونا میں آمدہ موسم بہار میلے یا نئے چینی سال کی خوشی میں لوگ ایک تقریب میں شرکت کررہے ہیں-(شِنہوا)
بارسلونا، سپین(شِنہوا)بارسلونا شہر کے مرکز میں گزشتہ اختتام ہفتہ پر آمدہ نئے چینی قمری سال یا بہار میلے کی خوشی منانے کے لئے ہزاروں افراد جمع ہوئے۔
تقریبات کا آغاز ہفتہ کے روز ایک متحرک پریڈ کے ساتھ ہوا جس میں چینی اور ہسپانوی روایات کے بھرپور ثقافتی ورثے کا مظاہرہ کیا گیا۔
پریڈ میں 65 چینی ثقافتی تنظیموں اور کئی ہسپانوی گروپوں نے حصہ لیا۔ یہ پریڈ آتشبازی کے شاندار مظاہرے اور بارسلونا کے میئر جاؤمی کولبونی کی چین کے بارسلونا میں قونصل جنرل مینگ یوہونگ کے ہمراہ گھنٹا بجانے سے شروع ہوئی۔
گزشتہ دسمبر میں یونیسکو نے بہار میلے کو انسانیت کی غیر مادی ثقافتی ورثہ کے طور پر تسلیم کیا تھا۔
پریڈ میں شریک ایرینوز دا نوزا گلیشیا رقص طائفے کے رکن ہاویئر کارنوٹا کے لئے ثقافتوں کے درمیان تعاون خاص طور پر اہمیت کا حامل تھا۔ انہوں نے کہا کہ چینی اور ہسپانوی ثقافتیں کافی مختلف ہیں لیکن یہ اچھی بات ہے کہ ہم ایک دوسرے کی خوشیوں میں حصہ لیتے ہیں۔
بارسلونا میں تقریباً22 ہزارچینی باشندے مقیم ہیں اور وہاں نئے چینی سال کی تقریبات 11 سال قبل اس کے آغاز سے اب کافی بڑھ چکی ہیں۔
