وسطی غزہ میں النصیرات پناہ گزین کیمپ سے بے گھر افراد اپنے گھروں کو واپس جارہے ہیں-(شِنہوا)
دوحہ(شِنہوا)قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ جنوبی غزہ سے تقریباً 3 لاکھ فلسطینی اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔
ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ماجد الانصاری نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ حماس نے ثالثوں کو یرغمالیوں کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس پیشرفت سے اسرائیلی حکام کی طرف سے بے گھر فلسطینیوں کو شمالی غزہ واپس جانے سے روکنے کے بارے میں بہت سے مسائل کو حل کیا گیاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم قطری اور مصری مشترکہ کمیٹی کے ذریعے اپنے مصری شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ شہریوں کی شمال میں محفوظ منتقلی کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ اسرائیلی یرغمالی اربیل یہود اور 2 دیگر کو جمعہ سے قبل رہا کر دیا جائےگا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ یرغمالیوں سے متعلق معاہدے میں پیشرفت ہوئی ہے۔
