غزہ میں سرکاری انفارمیشن بیورو نے کہا ہے کہ غزہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے، غزہ کی پٹی کے شمال میں واپس آنے والے 90فیصدافراد گھروں سے محروم ہیں، غزہ کے شمالی حصے میں واپس آنے والوں کو کم از کم 1.35 لاکھ خیموں کی ضرورت ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں سرکاری انفارمیشن بیورو کے سربراہ نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کا شمالی حصہ بے گھر افراد کے استقبال کے لیے مطلوب انتظامات کے حوالے سے شدید کمی کا شکار ہے۔ بیورو نے فوری امداد پیش کرنے کی اپیل کی ہے جس میں واپس آنے والوں کے ٹھکانے کے لیے خیموں کی فراہمی شامل ہے۔
