آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی ۔ جنرل اسٹینڈ کے ٹکٹ کے قیمت ایک ہزار پاکستانی روپے جبکہ پریمیئم سیٹس مختلف کیٹگریز میں پندرہ سو روپے سے دستیاب ہیں جن میں کراچی لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے دس میچز شامل ہیں۔
واضح رہے چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہو گا۔ بھارت کے میچز یو اے ای میں کھیلے جائیں گے جبکہ میگا ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو ہو گا ۔ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے ٹکٹس دبئی میں ہونے والے پہلے سیمی فائنل کے اختتام پر دستیاب ہوں گے۔
