چین کے جنوبی گوانگشی ژوانگ خودمختار علاقے کےہیچھی شہر میں ایک جِم میں ہیچھی یونیورسٹی کی سنگل بیمبو ڈرفٹنگ ٹیم کے ارکان تربیتی سیشن میں شرکت کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین نے پرائمری اور ثانوی اسکولوں میں جسمانی تعلیم (پی ای) کے اساتذہ کے معیار اور تعداد کو بڑھانے کے لیے پالیسیوں کے ایک سلسلے کا اعلان کیا ہے تاکہ تاریخی طور پر اس نظر انداز کئے جانے والے مضمون میں اساتذہ کی کمی کو دور کیا جا سکے۔
وزارت تعلیم کی طرف سے جاری کیے جانےوالے یہ اقدامات تعلیم کے لئےایک وسیع تر حقیقت پسندانہ سوچ کا حصہ ہیں،اس میں جسمانی صحت کو تعلیمی ترقی کے ساتھ یکجا کر کے ایسے طالب علموں کو تیار کرنا شامل ہے جو مستقبل کے لیے ہمہ گیر طور پر تیار ہوں۔
نئی پالیسیوں میں پی ای اساتذہ کی بھرتی کے ذرائع کو متنوع بنانے، پی ای اساتذہ کو چینی، ریاضی اور انگریزی جیسے مضامین کے اساتذہ کے برابرعزت دینے کو یقینی بنانےاور فٹ بال، باسکٹ بال اور والی بال جیسے اہم کھیلوں کی ترقی کے لیے کوششوں کو مزید تیز کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
حالیہ برسوں میں پی ای نے بچوں کے موٹاپے، امراض چشم اور ہائی اسکول کے داخلہ امتحانات میں اس مضمون کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے باعث زیادہ توجہ حاصل کر لی ہے۔
2022 کے وسط میں جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں پی ای کے تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار اساتذہ کی کمی کی نشاندہی کی گئی ہے جس سے دیہی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ متعدد اسکولوں کو غیر ماہر اساتذہ پر انحصار کرنا پڑا ہے جس کے نتیجے میں عملے پر بوجھ میں اضافہ ہوا اور تدریسی معیار میں کمی واقع ہوئی۔
