برطانیہ کے شہر لندن میں "چینی نیاسال مبارک-جیانگسو کی دلکشی” کے موضوع پر ثقافتی وسیاحتی کانفرنس سے جیانگسو کے صوبائی محکمہ ثقافت وسیاحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر چِھن جن سونگ خطاب کررہے ہیں-(شِنہوا)
لندن(شِنہوا)چین کے مشرقی ساحلی صوبے جیانگ سو کے ثقافتی اور قدرتی ورثے پر مشتمل ایک کانفرنس رواں ہفتے منعقد ہوئی۔
"نیاچینی سال مبارک- جیانگسو کی دلکشی”کے عنوان سے منعقدہ ثقافتی اور سیاحتی کانفرنس میں جیانگسو کے صوبائی محکمہ ثقافت اور سیاحت، برطانیہ میں چینی سفارتخانے، لندن میں چین کے قومی سیاحتی دفتر اور ورلڈ ٹریول مارکیٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔
کانفرنس میں ایک برطانوی گلوکار نے جیانگسو لوک گیت "چمبیلی کاپھول ” پیش کیا اور روایتی چینی موسیقی کے مجموعے نے "مون لائٹ نائٹ آن دی سپرنگ ریور” پیش کیا جس میں شرکاء کو جیانگسو کی تخلیقی ورثے کی ایک جھلک پیش کی گئی۔
جیانگسو کلچر اینڈ ٹورازم فوٹوگرافی نمائش بھی اس تقریب کے ساتھ تھی جس میں حیرت انگیز تصاویر کے ذریعے صوبے کی جدیدیت اور روایت کی ہم آہنگی کو دکھایا گیا۔ جیانگسو جسے "مچھلی اور چاول کی سرزمین” کہا جاتا ہے، دریاؤں، جھیلوں، سمندروں اور نہروں کے ساتھ منفرد جغرافیہ کا حامل ہے جس کا چھٹا حصہ پانی سے ڈھکا ہوا ہے۔
جیانگسو کے صوبائی محکمہ ثقافت اور سیاحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر چِھن جن سونگ نے "جیانگسو کی دلکشی” کو صوبے کی ثقافت اور سیاحت کا بنیادی برانڈ قرار دیا۔
لندن بورو آف برینٹ کی ملکہ کی نمائندہ می سم لائی او بی ای نے اپنی تقریر کے دوران جیانگسو کی ثقافت اور کھانوں کی تعریف کی اور برطانوی سامعین کو صوبے کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔
کانفرنس میں شریک ایک برطانوی شہری نے یہ بھی کہا کہ اس کانفرنس کے ذریعے میں نے دریافت کیا ہے کہ جیانگسو واقعی کتنا خاص ہے۔ اس کی وافر آبی گزرگاہیں اور بہتر ثقافتی طرز زندگی مجھے یہاں جانے پر مجبور کرتی ہے ۔
اس تقریب میں لندن میں جیانگسو محکمہ ثقافت وسیاحت کے عالمی مواصلاتی مرکز کا افتتاح بھی کیا گیا، جو جیانگسو اور برطانیہ کے درمیان ثقافتی اور سیاحتی تعاون کے ایک نئے باب کی نشاندہی کرتا ہے۔
