اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو کبھی بھی سیکھنے کے بنیادی انسانی عناصر کی جگہ نہیں لینا چاہئے۔ انہوں نے ریاستوں پر زور دیا کہ وہ انسانیت کو تعلیمی نظام کے دھارے میں رکھیں۔
تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کی طرح آج کی تیز رفتار تکنیکی کامیابیاں ہر عمر کے طالب علموں کو ان کے سیکھنے کے سفر میں مدد فراہم کرنے کا زبردست عزم رکھتی ہیں۔
انتونیو گوتریس نے زور دیا کہ مصنوعی ذہانت کو سیکھنے کے بنیادی انسانی عناصر کی جگہ کبھی نہیں لینا چاہیے۔ آیئے اس اہم دن پر انسانیت کو تعلیمی نظام کے مرکز میں رکھنے کا عہد کریں۔
