ہیڈلائن:
میک کینسی گریٹر چائنہ کے چیئرمین چین کے اقتصادی امکانات کے حوالے سے پر اعتماد
جھلکیاں:
چیئرمین میک کینسی اینڈ کمپنی، گریٹر چائنہ نے چین کے معاشی امکانات پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کےموقع پر شِنہوا سےگفتگو میں انہوں نے چینی اداروں کی مسابقتی صلاحیت کو معاشی ترقی کے لئے اہم قرار دیا۔ آئیے اس کی مزید تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ورلڈ اکنامک فورم 2025 کے مناظر
2۔ساؤنڈ بائٹ(چینی): جوئے نگائی، چیئرمین،میک کینسی اینڈ کمپنی، گریٹر چائنہ
تفصیلی خبر:
میک کینسی اینڈ کمپنی، گریٹر چائنہ کے چیئرمین جوئے نگائی نےسوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کےموقع پر شِنہوا سےگفتگو میں چین کے معاشی امکانات پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ(چینی): جوئے نگائی، چیئرمین،میک کینسی اینڈ کمپنی، گریٹر چائنہ
’’درمیانے اور طویل مدتی چینی معیشت کے امکانات تشویش کا باعث نہیں ہیں۔ چینی اداروں کی مسابقتی صلاحیت درمیانی اور طویل مدتی اقتصادی ترقی کے لئے مدد گار ثابت ہوگی۔2024 کی تیسری اور چوتھی سہہ ماہی میں چین کی اقتصادی کار کردگی شاندار رہی ہے۔میرےخیال میں 2025 کے لئے ہم نسبتاً مستحکم اور معتدل شرح نمو کی توقع کرسکتے ہیں۔میرا یقین ہے کہ مارکیٹ کےحجم اور ترقی کی صلاحیت کے اعتبار سے چین دنیا بھر کےسرمایہ کاروں کے لئے ایک پرکشش ملک ہے۔‘‘
ڈیووس، سویٹزرلینڈ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
