پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلتجارتی رکاوٹیں کسی کے مفاد میں نہیں، عالمی اقتصادی فورم کا انتباہ

تجارتی رکاوٹیں کسی کے مفاد میں نہیں، عالمی اقتصادی فورم کا انتباہ

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم(ڈبلیو ای ایف) کا لوگو-(شِنہوا)

ڈیووس،سوئٹزرلینڈ(شِنہوا)غیر معمولی عالمی غیر یقینی اور بڑھتی ہوئی تحفظ پسندی کے بیچ ورلڈ اکنامک فورم(ڈبلیو ای ایف) کا سالانہ اجلاس جاری ہے۔اجلاس میں معاشی چیلنجز سے نمٹنے اور پائیدار بحالی یقینی بنانے کے لئے وسیع،یکساں عالمی معیشت اور مستحکم بین الاقوامی تعاون کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

ڈبلیو ای ایف کی جانب سے 7 جنوری کو جاری کی گئی گلوبل کوآپریشن بیرومیٹر رپورٹ 2025 کے مطابق جغرافیائی سیاسی تنازعات اور علاقائی عدم استحکام سے عالمی تعاون نچلی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وون ڈیر لےیین نے کہا دنیا تلخ جغرافیائی تزویراتی مسابقت کے دور میں داخل ہو چکی ہے۔ہمیں تنزلی کی جانب جانے والی عالمی دوڑ سے بچنے کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا کیونکہ عالمی معیشت میں بندھن توڑنا کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔

تحفظ پسندی اجلاس میں تشویش کا مرکزی نکتہ رہی۔ڈبلیو ای ایف کی معاشی سربراہان کی جائزہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ تجارتی رکاوٹیں اور جغرافیائی سیاسی تنازعات تجارتی سلسلوں میں دیرپا رکاوٹیں پیدا کر سکتے ہیں۔سروے میں شامل آدھے سے زیادہ ماہرین معیشت نے تجارتی رکاوٹوں،بڑھتے ہوئے عوامی قرضوں اور غیر مساوی وصولی کے باعث مستقبل کی سنگین پیش گوئی کی۔

آئی ایم ایف نے بھی اضافی ٹیکسوں،ٹیرف کے علاوہ رکاٹوں یا سبسڈیز جیسے یکطرفہ اقدامات کے حوالے سے خبردار کیا جو تجارتی شراکت داروں کو نقصان پہنچانے اور انتقامی کارروائیوں کا باعث بن سکتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!