اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین 2027 تک دیہی بحالی میں خاطر خواہ پیشرفت کے لئے کوشاں

چین 2027 تک دیہی بحالی میں خاطر خواہ پیشرفت کے لئے کوشاں

چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خود مختارعلاقے کے شہر لیوژو کے ضلع لیوجیانگ کے  گاؤں سی آن میں ایک خاتون پھل توڑرہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور ریاستی کونسل کی مرکزی کمیٹی کے جاری کردہ ایک منصوبے کے مطابق چین دیہی بحالی میں خاطر خواہ پیشرفت کرنے  اور 2027 تک زراعت اور دیہی علاقوں کو جدید بنانے کے ایک نئے مرحلے کو آگے بڑھانا کا ارادہ رکھتا ہے۔

دیہی بحالی کے 2027۔2024  مدت کے منصوبے میں کہا گیا ہے کہ قومی غذائی تحفظ کی بنیاد کو مزید مضبوط کرنے کے لئے مجموعی طور پر زرعی پیداواری صلاحیت میں مسلسل اضافہ کرکے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ چینی آبادی کو خوراک کی فراہمی مضبوطی سے ان کے اپنے ہاتھوں میں رہے۔

یہ منصوبہ اناج اور اہم زرعی مصنوعات کی فراہمی کی ضمانت کی سطح کو بڑھانے پر زور دیتا ہے،اس میں اس بات کو یقینی بنانے کا ہدف تجویز کیا گیا ہے کہ اناج کی کاشت کا رقبہ تقریباً 1.75 ارب مو (تقریباً 11 کروڑ 70 لاکھ ہیکٹر) پر مستحکم رہے جس میں غلہ کا رقبہ تقریباً 1.45 ارب مو ہو۔

اس میں اناج کی پیداواری صلاحیت میں مسلسل اضافے کو فروغ دینے کی کوششوں پر بھی زور دیا گیا ہے تاکہ وہ تقریباً 14 کھرب جن (700 ارب ٹن) تک پہنچ سکیں۔

منصوبے کے تحت مشرق کے ترقی یافتہ خطوں اور وسطی و مغربی خطوں میں شہروں کے  مضافاتی دیہات میں حالات کے سازگار ہو نے کے ساتھ 2027 تک زرعی اور دیہی جدیدیت کے حصول میں پیش قدمی کی جائے گی۔

منصوبے میں کہا گیا ہے کہ 2035 تک دیہی علاقوں کی جامع بحالی سے متعلق فیصلہ کن پیشرفت کی جائے گی،اس میں زرعی جدیدیت کو لازمی طور پر عملی شکل دی جائے گی اور دیہی علاقوں کو جدید زندگی کی بنیادی سہولیات سے لیس کیا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!