مونٹی ویڈیو/ جوہانسبرگ: کمیونسٹ پارٹی آف چائنا(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے سربراہ لیو جیان چھاؤ نے سی پی سی کے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے جنوبی افریقہ اوریوروگوئے کا دورہ کیا۔
لیو نے یوروگوئے کے دورے میں یوروگوئے کے صدر لوئس لاکالے پو، ایوان نمائندگان کی صدر انا اولیویرا، وزیر خارجہ عمر پگانینی اور دیگر سیاسی شخصیات سے ملاقات کرکے چین ۔ یورؤگوئے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
سی پی سی وفد نے یوروگوئے کے میڈیا، تھنک ٹینکس اور جامعات کے نمائندوں سے تبادلہ خیال بھی کیا جس سے سی پی سی کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس کے اصل مقاصد کو گہرائی سے فروغ ملا۔
فریقین نے دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر مشترکہ طور پر عمل درآمد، بین الجماعتی تبادلے مضبوط بنانے اور بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے فریم ورک کے تحت معیشت، تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون وسیع کرنے پر اتفاق کیا۔
انہوں نے عوامی اور ثقافتی تبادلے مضبوط بنانے، چین ۔ یوروگوئے جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی سطح پر لے جانے اور چین ۔ لاطینی امریکہ تعلقات میں پیشرفت پر بھی اتفاق کیا۔
جنوبی افریقہ میں اپنے قیام کے دوران لیو نے جنوبی افریقہ کے صدر اور حکمراں جماعت افریقن نیشنل کانگریس (اے این سی) کے سربراہ سیرل رامفوسا، اے این سی کے سیکرٹری جنرل فیکیلے مبولولا، جنوبی افریقی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری سولی ماپائیلا، اے این سی نیشنل ورکنگ کمیٹی کے رکن اور جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ رونالڈ لامولا اور قومی اسمبلی میں کچھ جماعتون کے رہنماؤں سے ملاقاتیں اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے کو مشترکہ طور پر نافذ کرنے، بین الجماعتی تبادلے مضبوط بنانے، حکومتی تجربے پر تبادلے گہرے کرنے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے فروغ اور چین ۔ جنوبی افریقہ تعلقات میں پیشرفت پر اتفاق کیا۔