اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے سکی کے قدیم مقام التے میں عالمی معیار کے سکی...

چین نے سکی کے قدیم مقام التے میں عالمی معیار کے سکی ریزارٹس تعمیرکرلئے

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کے شہر  التے کے جیانگ جن ماؤنٹین انٹرنیشنل سکی ریزارٹ میں سکی کے شوقین افراد سکیئنگ کر رہے ہیں-(شِنہوا)

ارمچی(شِنہوا)چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے میں حال ہی میں نیا سکی طرز کا عجائب گھر عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ یہ عجائب گھر التے پریفیکچر میں واقع ہے جو جدید سکی ریزارٹ اور چٹانوں پر قدیم مصوری پر مشتمل ہے جس میں سکی کے شکاریوں کو دکھایا گیا ہے۔

التے کی تاریخی روایت، سکیئنگ کے سازگار حالات اور 2022 کی بیجنگ ونٹر اولمپکس کے بعد سے سرمائی کھیلوں میں چین کی مسلسل ترقی نے علاقے کی برفانی معیشت کی ترقی تیز کی ہے۔

عجائب گھر کے مقام سے تقریباً 40 کلومیٹر دور 2005 میں آثار قدیمہ دریافت ہوئےجو ہینڈ گیت ٹاؤن شپ میں چٹان پر کی گئی مصوری ہے۔اس میں ابتدائی انسانوں کو شکار کرتے ہوئے لکڑی کی سکیز پر سکیئنگ کرتے دکھایا گیا ہے۔

45 سے 47 ڈگری شمال بلد میں واقع التے میں سالانہ 170 سے 180 دن برفباری ہوتی ہے جبکہ برف کی اوسط سطح ایک میٹر  تک ہوتی ہے اور پہاڑی علاقوں میں 2 میٹر تک ہوتی ہے۔یہ پہاڑی علاقہ ایک ہزار میٹر سے زائد عمودی ڈھلوانوں کے باعث سکیئنگ کے لئے بہترین مقام ہے۔

اولمپکس سے پیدا ہونے والے سرمائی کھیلوں کے شوق کے باعث اس علاقے نے 6 الپائن سکی ریزارٹ،2 کراس کنٹری سکی مقامات اور 2 بیک کنٹری سکی زون تعمیر کرنے پر 7 ارب یوآن کی سرمایہ کاری کی ہے۔سڑکوں،بجلی کی ترسیل اور رہائش جیسی بنیادی شہری سہولیات کو بھی بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگ کرنے کے لئے بہتر بنایا گیا ہے۔

التے اب اپنی برفانی معیشت کو نئی ترقی کے شعبے کے طور پر فروغ دینے کے چین کے منصوبے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!